افغان حکام سفیر کی بیٹی کی جھوٹی رپورٹ پر معافی مانگیں،معیدیوسف
اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، افغان عوام طالبان کا استقبال کررہے ہیں تو اس میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ ہم توشروع سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، افغان طالبان اور میز پر بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کریں اور پاکستانیوں پر الزام تراشی چھوڑ دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے پاکستان کسی چیز کے لیے بے تاب ہے، ہم اپنے قومی مفادمیں بات کر رہے ہیں۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پر معید یوسف نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی اغوا ہوئی اور نہ ہی اس پر کوئی تشدد کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام جھوٹی رپورٹ پر معافی مانگیں۔
معید یوسف