امریکہ نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھا یا تویہ بڑی غلطی ہوگی، اسد عمر 

  امریکہ نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھا یا تویہ بڑی غلطی ہوگی، ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں اپنا مسلط کردہ ڈھانچہ زمین بوس ہوتا دیکھ کر مایوس ہے، قربانی کا بکرا ڈھونڈ رہا ہے، امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور نے سب سے کمزور قوم پر حملہ کیا، 20سال تک قبضے کے بعد خسارہ کم کرنے کیلئے اچانک چھوڑنے کا فیصلہ کیا، واپسی سے قبل ہی اپنا مسلط کیا گیا ڈھانچہ زمین بوس ہوتے دیکھ لیا، یہ یقینی طور پر مایوس کن صورتحال ہے، اور اس کیلئے امریکا کو قربانی کا بکرا چاہیے. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ افغان حکومت کے بدعنوان عناصرکی باتوں سے باہر آنے کا وقت ہے، یہ لوگ افغان عوام کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت نہیں رکھتے، ان چند بدعنوان لیڈروں کی خاطر عالمی قیادت کو افغان قوم کا مفاد قربان نہیں کرنا چاہیے۔اسد عمر نے متنبہ کیا کہ امریکا نے پاکستان پر الزامات کی پالیسی کو آگے بڑھایا تو یہ بڑی غلطی ہوگی، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے اور رہے گا۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -