فیکٹری ایریا اور شالیمار میں لڑائی جھگڑوں پر 2 افراد قتل، ایک شدید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا اور شالیمار میں لڑائی جھگڑوں پر 2 افراد قتل، ایک شدید زخمی تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں حسن اور بلال نامی ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں صغیر نامی شہری موقع پر قتل اور امین زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقعہ سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا دوسری جانب شالیمار کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران مخالفین نے مزمل نومی 23سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جوان سالہ بیٹے کی موت کی اطلاع گھر پہنچتے ہیں کہرام مچ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔
قتل