جنوبی افریقہ میں مقیم عوامی و سماجی رہنماؤں کی یوم آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد

    جنوبی افریقہ میں مقیم عوامی و سماجی رہنماؤں کی یوم آزادی پر اہل وطن کو ...

  

 جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں مقیم عوامی و سماجی رہنماؤں نے پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ14 اگست ہماری قومی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔سیدمحسن عباس شاہ نے کہابرصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں علیحدہ وطن کے حصول کے لئے تاریخی جدوجہد کی تھی اورپاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔احمد ولید بخاری نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ راشد بشیرسیال نے کہا کہ آج پاکستا ن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرنا ہو گی۔خالد سلہریا نے کہاآج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے حصول کا مقصد سمجھائیں تا کہ وہ دو قومی نظریہ کو جان سکیں۔یاسین گھمن نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان، قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لئے عمل پیرا ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -