قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی انسانی حقوق میں صحافیوں کے حقوق و تحفظ بل پر بحث
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں،صحافیوں کے حقوق و تحفظ بل کو زیر بحث لایا گیا،اس موقع پر کمیٹی کے کنوئینر لال چند ملہی نے کہا کہ گزشتہ10سال سے بل التوا کا شکار ہے اور اب بھی اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا گیا تو مذکورہ بل مزید دس سال منظور نہیں ہو گا،صحافیوں کی تمام یونین اور دیگر عہدیدران کی آرا پر غور کیا جائے گا،تاہم خواہش ہے کہ اس بل کو اگلے اجلاس میں پیش کر دیا جائے،مزید برآں کوئی گنجائش باقی رہتی ہے تو قائمہ کمیٹیز میں لایا جا سکتا ہے،اس موقع پر صحافیوں کی تنظیموں،پی آر اے،پی ایف یو جے،نیشنل پریس کلب،اپنیک،دیجیٹل میڈیا کے عہدیداران نے اتفاق کرتے ہوئے اپنی آرا تحریری طور پر دے دیں،کمیشن کا دائرہ کار میں پی آر اے،نیشنل پریس کلب،پی ایف یو جے سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنے کی حامی بھر لی گئی۔
ذیلی کمیٹی انسانی حقوق