نیب مسئلہ نہیں بلکہ ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے،جسٹس (ر)جاوید اقبال

 نیب مسئلہ نہیں بلکہ ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے،جسٹس (ر)جاوید اقبال

  

لاہو ر(این این آئی) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب مسئلہ نہیں بلکہ نیب ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے،نیب نے4سالوں میں کرپٹ عناصر سے890 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے،میگا کرپشن کے مقدمات بالخصوص آمدن سے زائد اثاثہ جات،  اختیارات کا ناجائز استعمال، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز، منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین فوقیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیب لاہورہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی سربراہی میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کی جانب سے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو میگا کرپشن کے مقدمات میں ہونے والی ابتک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -