ثمر عباس ایڈمنسٹریٹر پاکستان میڈیکل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی تعینات

ثمر عباس ایڈمنسٹریٹر پاکستان میڈیکل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی تعینات

  

لاہور (پ ر) رجسٹرار کوآپریٹوز محمد اظہر حیات نے ثمر عباس اسسٹنٹ رجسٹرار انڈسٹریل کو پاکستان میڈیکل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا۔ ثمر عباس اسسٹنٹ رجسٹرار انڈسٹریل نے سیکرٹری کوآپریٹوز اور رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنے دفتری امور کی ادائیگی میں بھر پور صلاحیتوں کے استعمال کا ارادہ ظاہر کیا۔ اسسٹنٹ رجسٹرارانڈسٹریل ثمر عباس نے مزید کہا کہ وزیر اعظم، سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب اور رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کوآپریٹو سوسائٹیز میں گرین اینڈ کلین پاکستان کے حوالے سے شجرکاری مہم بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹیز میں کرونا ایس او پیز اور ڈینگی تدارک کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ 

مزید :

کامرس -