فیاض الحسن چوہان ترجمان  پنجاب حکومت مقرر،نوٹیفکیشن 

  فیاض الحسن چوہان ترجمان  پنجاب حکومت مقرر،نوٹیفکیشن 

  

لاہور (جنرل رپورٹر) جمعہ کووزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔  اس سے قبل پنجاب حکومت کا کوئی ترجما ن نہیں تھا جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن بطورمعاون خصوصی وزیر اعلی فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ فردوس عاشق اعوان سے استعفی لے لیاگیا تھا جس کے بعد کئی روز سے عہدہ خالی تھا۔  وزیر اعلی ہاوس کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کے بطور ترجمان پنجاب حکومت تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

  فیاض الحسن چوہان 

مزید :

صفحہ اول -