مرکز،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی،بیشتر لیگی پارلیمانی رہنما بلاول کی تجویز کے حامی

    مرکز،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی،بیشتر لیگی پارلیمانی رہنما بلاول کی ...

  

لاہور(جنر ل رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)مرکز اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پیشکش پر ن لیگی قیادت کی مشاورت جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت بلاول بھٹو کی ان ہاوس تبدیلی کی تجویز پر متفق ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اکثریت کی تجویز ہے کہ بلاول بھٹو کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر عمل کرنا چاہیے۔ لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنی آرا سے آگاہ کرنا شروع کر دیا۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام بے چینی سے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، اگر عوامی مسائل پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو اگلا الیکشن بھی ہمارا نہیں ہوگا، حکمران اتحاد میں شدید اختلافات چل رہے ہیں، ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ لیگی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیں مرکز اور پنجاب میں اعلیٰ عہدے دینے کو تیار ہے، موقع سے فائدہ اٹھانا موجودہ وقت اور سیاست کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں کو ن لیگ کے قائد سے مشاورت کا کہہ دیا۔

مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ اول -