اہلیہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت
لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعلیٰ کی اہلیہ نے گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تصدیق کی کہ وزیراعلیٰ کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کی طبیعت بہتر ہے۔
کورونا ٹیسٹ