اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، ایکسائز انسپکٹر،2پٹواری  رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، ایکسائز انسپکٹر،2پٹواری  رشوت لیتے گرفتار

  

 لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن کی مختلف شہروں میں کرپٹ سرکاری ملازمین اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کرتے ہوئے سرگودھا سے ایکسائیز انسپکٹر کو ہزاروں روپے رشوت لیتے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا  تفصیلات کے مطابق ویہاڑی کے علاقہ موضع مغل سے محکمہ انہار کی 125 ایکڑ زرعی اراضی واگزار با اثر قبضہ مافیا سے واگزار شدہ زمین کی مالیت اٹھارہ کروڑ روپے ہے اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ انہار، محکمہ مال اور ضلعی پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ قابضین کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا واگزار شْدہ زمین محکمہ انہار کے حوالے کردی گئی تاوان کی وصولی کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کر دیں،جبکہ سرائے عالمگیر کے حلقہ نو سے سرفراز احمد پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار،سرفراز پٹواری کو دس ہزار رشوت لیتے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا  اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے خورشید احمد پٹواری کو مقدمہ نمبر 2/21 میں گرفتار کر لیا ملزم خورشید پٹواری سے کنورڑن فیس کے بقایاجات کی مد میں دس ہزار سے زائد رقم وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کرادی  اینٹی کرپشن کا محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نے  سرگودھا سے ایکسائز انسپکٹر صفدر جنگ کو پندرہ ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔ ملزم صفدر جنگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا اور کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اینٹی کرپشن 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -