محرم الحرام‘ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کا4535 افراد کا چالان 

محرم الحرام‘ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کا4535 افراد کا چالان 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں‘ کالے شیشوں‘ ڈبل سواری اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف جاری مہم کے دوران 4535 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔سی سی پی او پشاور عباس احسن کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کیں جہاں پر غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے‘ کالے شیشے‘ فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنیوالوں اور  ڈبل سواری کے مرتکب 4535 افراد کے خلاف کیخلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ سینکڑوں موٹرسائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ مہم یکم محرم الحرام سے شروع کیا گیا تھا جو تا حال جاری ہے- چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ ٹریفک عملہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالے شیشوں کے استعمال‘ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے‘ ڈبل سواری اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر پابندی عائد ہے جس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس پشاور الرٹ ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ قانون ہر خاص و عام کیلئے یکساں ہے جس سے کوئی مبرا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -