شوکت علی ایم این اے  شالیمار گارڈن میں پودا لگا  کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا 

شوکت علی ایم این اے  شالیمار گارڈن میں پودا لگا  کر شجرکاری مہم کا افتتاح ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ورکن قومی اسمبلی شوکت علی نے 14اگست کی مناسبت سے شالیمارگارڈن شاہی باغ پشاور میں ٹریز پلانٹیشن کا افتتاح کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈیڈک چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی آصف خان، ٹی ایم او ٹاؤن وقاص علی شاہ، ٹی او آر ریاض اعوان، گارڈن سپرڈنٹنڈنٹ محمدعلی سمیت ٹاؤن ون گارڈن عملہ موجود تھا۔ شوکت علی نے شالیمارگارڈن میں ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا جبکہ پودہ لگاکر ٹریز پلانٹیشن سیزن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور جشن آزادی مناسبت سے ملک بھر میں بلین سونامی ٹریز پراجیکٹ کے تحت مون سون سیزن میں لاکھوں درخت لگایا جائے گا اورشہری خالی پلاٹ، سڑکوں کے کنارے اور باغات میں پودے لگا کر اس کا نگہداشت اپنا فرض سمجھیں تاکہ موسمیاتی تغیروتبدل کا مقابلہ کیا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -