پشاور،انتظامیہ کی کارروائی  ایس او پیز کیخلاف ورزی  پر 22 گاڑیوں کا چالان

  پشاور،انتظامیہ کی کارروائی  ایس او پیز کیخلاف ورزی  پر 22 گاڑیوں کا چالان

  

پشاور (سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور احمدکے ہمراہ کارروائی،ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر لاہور بس اڈہ، نیاز ی ایکسپرپس، جنرل بس سٹینڈ حاجی کیمپ اڈہ سیل، جبکہ موٹروے وے ٹول پلازہ کے قریب کرونا ا یس او پیز کے خلاف ورزی پر 22 بڑی گاڑیو ں کا چالان، پرمٹ کینسل کردئیے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور احمد،اسسٹنٹ کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق، اے سی متنی اور اے سی کینٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف بس اڈوں کا دورہ کیا اس موقع پر پچا س فیصد سے زیادہ سواریاں بٹھانے، مسافروں اور ڈرائیوں کے ماسک نہ پہپنے، بس اڈوں کے انٹر پوانٹس پر سینٹائزر کی غیر موجودگی پر لاہور بس اڈہ، نیاز ی ایکسپرپس اورجنرل بس سٹینڈ حاجی کیمپ اڈہ کو سیل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکدار کا ٹھیکہ منسوخ کرلیاگیا جبکہ پشاورموٹروے ٹول پلازہ کے ساتھ مسافر بسوں، فائنگ کوچز، کوسٹر میں پچاس فیصد سے زیادہ سواریاں بٹھانے، ماسک نہ پہنے اوردیگر کرونا ایس ا و پیز کی خلاف ورزی پر 22 گاڑیوں کا چالان کرکے روڈ پرمٹ کینسل کردئیے گئے جبکہ ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے اس ضمن میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خا ن محسود کا کہناہے کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جہاں پر ہوگی اسکے خلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی، پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -