بنوں،نارکاٹکس فورس  کی کارروائی، 2 گرفتار  37 کلو چرس برآمد

  بنوں،نارکاٹکس فورس  کی کارروائی، 2 گرفتار  37 کلو چرس برآمد

  

بنوں (بیو رورپورٹ)نارکو ٹکس ایراڈیکیشن ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران 37 کلو گرام چرس بر آمد کرکے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے ڈی پی او عمران شاہد نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ ٹیم کے انچارج DSP عمران اسلم معہ سٹاف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر سیدملوک ولدخان دراز سکنہ سیدخیل کوگرفتارکرکے 07 کلو گرام چرس برآمدکی۔ملزم کوسرسری انٹاروگیٹ کرنے پرانکشاف کیاکہ اُس نے چرس بدنام زمانہ منشیات سمگلرنورمحمد عرف طور ولد شہزاد سکنہ سواری ڈاگ سے خریدی ہے اس کے پاس کافی مقدارمیں چرس اب بھی موجود ہیاور فروختگی میں مصروف ہے۔ جو حسب ضابطہ  منشیات فروش نورمحمد عرف طور کے ٹھکانے پرچھاپہ لگایاگیا تو واقعی ملزم نورمحمد چرس فروختگی میں مصروف پایا نہایت حکمت عملی کے ساتھ قابوکرکے حسب ضابطہ گرفتارکیا ڈی پی او نے کہا کہ دوران انٹاروگیشن ملزم کے انکشاف پرخانہ ملزم سے مزید 30 کلوگرام چرس، ایک عددکلاشنکوف،دوعدد پستول مع ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرکئے۔نیٹ ٹیم کامقصد معاشرے سے منشیات کابالکل خاتمہ ہے۔یہ ٹیم خصوصی منشیات کی روک تھام کے لئے بنائی گئی ہے۔جنہوں نے کافی کم مدت میں نمایاں کارروائیاں کی ہیں۔اورمستقبل میں بھی اس مقصدکے لئے کوشاں رہ کرمزیدکارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -