آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے انگنت قربانیاں دیں،گورنر سندھ 

  آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے انگنت قربانیاں دیں،گورنر سندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے یوم آزادی کے موقع پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے انگنت قربانیاں دیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ریاست سے نوازاہے جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو عبادات کی ادائیگی میں آزادی اور تمام رنگ و نسل کے لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اس گلستان کو اقوام عالم کے افق پر نمایاں مقام دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بانیان پاکستان کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ایک قوم کی حیثیت سے انتھک محنت کرنا ہوگی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بانیان پاکستان کے خوابوں کی تعبیر کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی مقاصد کے حصول کے لئے اتحاد، ہم آہنگی اور مکمل یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ آزادی کا جشن میں جوش و خروش فطری عمل ہے لہذا جشن آزادی کے موقع پر ہمیں دنیا کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم منظم، متحد اور مہذب قوم ہیں۔گورنرسندھ نے مذید کہا کہ موجودہ وباکے تناظر میں ہمیں انتہائی احتیاط اختیار کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرنا ہے اور ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یوم آزادی کی ان خوشیوں میں ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے کیونکہ کشمیری عوام برسوں سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔ نا مساعد حالات کے باوجود کشمیری عوام میں آزادی کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد ایک نا ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور ہمارے کشمیری بھائی بھی آزاد فضاں میں سانس لیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -