2022 تک نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے،منظوروسان

2022 تک نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے،منظوروسان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے مشیرزراعت منظورحسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022 تک نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔عمران خان جس تیزی سے حکومت میں آئے تھے اسی تیزی سے سال 2022 میں واپس جائیں گے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سال 2022 کے آخر میں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ملک میں الیکشن سال 2022 کے اگست،ستمبر یا اکتوبر میں ہوسکتے ہیں۔عمران خان کی مقبولیت مجھے کم ہوتی نظر آرہی ہے۔صوبائی مشیر نے پیشگوئی کی کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی آگے آئے گی۔اس وقت مختلف پوزیشن میں ہوگی۔ملک میں فیئر اینڈ فری انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سخت مقابلہ ہوگا۔منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی تقسیم ہوجائیں گی۔پیپلزپارٹی کراچی میں بھی جیتے گی اور پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گی۔پی ٹی آئی مستقبل میں کراچی سے ایک سیٹ بھی مشکل سے جیتے گی۔منظور وسان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب مستقبل بچوں کا ہے۔یہ سیاست ہے ہی بچوں کا کھیل اب بوڑھوں کا نہیں ہے۔جو بچے کام کررہے ہیں وہ ہم نہیں کرسکیں گے۔مولانا فضل االرحمان اور ہم اب آرام کریں گے۔بچے آگے آئیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -