گورنر ہاؤس کراچی میں کووڈ ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح 

       گورنر ہاؤس کراچی میں کووڈ ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں کووڈ ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے خرم شیر زمان، پرنسپل سیکرٹری گورنر سندھ ڈاکٹر سید سیف الرحمن، حاجی رفیق پردیسی، شرف الدین میمن اور گورنر سندھ کے مشیر امید علی جونیجو بھی شریک تھے۔ سینٹر کے قیام کا مقصد گورنر ہاؤس کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ کی ویکسی نیشن کو 100 فیصد یقینی بنانا ہے۔ گورنرسندھ نے ویکسی نیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر میں عوام بھی استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی کووڈ کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود وفاقی حکومت کی قابل عمل حکمت عملی کی وجہ سے باقی خطے کے مقابلے میں ملک میں حالات بہتر ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -