پی پی رہنما شرجیل میمن کو ملک  سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

پی پی رہنما شرجیل میمن کو ملک  سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

  

 کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجمیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کوملک سے جانیکی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا شرجیل میمن ملک سے باہر چلے گئے توواپس نہیں آئیں گے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی بیٹی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، بیٹی سے ملنے کیلئے ملک سے باہر جانا ہے اجازت دی جائے، جس پر نیب پراسیکوٹر نے کہا شرجیل میمن کے خلاف 2 ریفرنس زیرسماعت ہیں جبکہ غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بھی جاری ہے۔ جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے اجازت مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ٹرائل کورٹ جس دن سے اجازت دے اسی دن سے 30 دن شروع ہوں گے۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کو ملک سے باہر جانیکی اجازت دے دی اور 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

شرجیل میمن

مزید :

صفحہ اول -