پشاور میں کورونا کے باعث مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤ ن کا فیصلہ 

پشاور میں کورونا کے باعث مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤ ن کا فیصلہ 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے  مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا اعلان کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  باڑہ گیٹ ایریا، باڑہ الفیصل سٹریٹ،چارسدہ روڈ  ایریا باونڈ بئے کنال روڈ،پجگی اور لنک روڈ،محل تیرائی ایریا،دلازک روڈ اور رینگ روڈ  اور گلی نمبر تین درمنگی گارڈن ورسک روڈ میں سمارٹ لاک ڈان نافذ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے مذکورہ علاقوں میں 13 اگست بوقت  رات  نو  بجے سے  سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا سمارٹ لاک ڈاون کے علاقوں میں  ان آوٹ انٹری بند رہے گی،سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور  اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،:ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں  جبکہ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -