بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں عمار ت دھماکے سے اڑا دی، 2نوجوان شہید، مظاہرین پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی 

  بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں عمار ت دھماکے سے اڑا دی، 2نوجوان شہید، ...

  

 سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض فوج نے ضلع کلگام میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام کے علاقے میر بازار میں نوجوانوں کو شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو مارنے کیلئے غا صب فوج نے عمارت کو کیمیکل دھماکے سے اڑا دیا۔علاقے میں کشمیریوں نے بھارت کی ظالمانہ کارروائی کیخلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین پر بھارتی فوج نے فائرنگ اور پیلٹ گن کے کارتوس چلائے، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی فورسز

مزید :

صفحہ اول -