خانوادہ رسول ؐ نے جان دیکر دین محمدی ؐ پر آنچ نہیں آنے دی: تنظیم الاخوان 

خانوادہ رسول ؐ نے جان دیکر دین محمدی ؐ پر آنچ نہیں آنے دی: تنظیم الاخوان 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ان ایام میں ہم خانوادہ رسول ﷺ حضرت حسین ؓ کی اُس قربانی کو یاد کرتے ہوئے اعمال اختیار کریں کہ جنہوں نے اپنے سمیت اپنا سارا خاندان تہہ تیغ کرا دیا لیکن دین محمد ی ﷺ پر آنچ نہ آنے دی۔آج ہمیں بھی رواجات سے نکل کر اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور اپنے دل کے درد اور محبت کا اظہار انہی حدود و قیود میں رہ کر کرنا ہو گا جو اللہ کریم نے مقرر فرما دی ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ایمان کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا اتباع کرتے ہوئے زندگی گزارنے کے انعامات جنت میں بے شمار نعمتوں کی صورت میں ملیں گے۔اور آج یہاں اس دار دنیا میں جنت کی نعمتوں کی مثال بھی نہیں دی جا سکتی۔اس دنیا میں جب ہم کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو اس کے عمومی اور خصوصی دونوں پہلو دیکھتے ہیں جب جنت کے انعامات کی بات آئے گی وہاں صرف خصوصی پہلو ہی ہو گا عمومی نہیں۔ کہ صاحب جنت جس کا درجہ آخری ہو گا سب سے کم ہو گا اس کے محلات بھی اس دنیا سے وسیع ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -