کروناسے ایک اہلاک، وائرس بے قابو، کیسوں کی تعداد میں اضافہ 

کروناسے ایک اہلاک، وائرس بے قابو، کیسوں کی تعداد میں اضافہ 

  

  ملتان، رحیم یارخان،ڈیرہ، (خصوصی رپورٹر،بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر) محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی (بقیہ نمبر16صفحہ18پر)

تصدیق کردی۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریض کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں ائیسولیٹ کر دیا۔ نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،اموات کی مجموعی  تعداد 879, زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 27 ہو گئی،  شبہ میں 45 مریض زیر علاج،  کورونا مریضوں کے لئے مختص 70  میں سے 18 وینٹی لیٹر خالی رہ گئے تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،،یوں یکم اپریل 2020  سے 13 اگست  2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 879  ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 27ہو گئی ہے جن میں سے 17 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 45 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 7ہزار 214 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 788 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے وینٹی لیٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے    اب مختص  70 وینٹی لیٹرز میں سے 18 وینٹی لیٹر خالی ہیں،   جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 181 کر دی گئی  ہے  محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریض کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں ائیسولیٹ کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی علاقہ ڈیرہ غازیخان میں کرونا کیسز میں اضافہ، ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے کرونا وارڈ میں ایک خاتون مریضہ جاں بحق،41مریض ہسپتال میں داخل، 11 نئے کرونا کیسزمثبت آگئے،جبکہ19مریضوں میں کرونا کاخدشہ،02 کی حالت تشویشناک اور 05 مریض ونٹیلیٹرز پر آ گئے تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل41 مریضوں میں سے چھابری بالا ڈی جی خان کی رہائشی انور مائی جاں بحق ہو گئیں،11 نئے مریضوں کے کروناکیسز مثبت آگئے جبکہ ہسپتال میں داخل 19مریضوں میں کرونا کا خدشہ پایا جارہا ہے02 مریضوں کی حالت انتہائی خطرناک اور 05مریض ونٹیلیٹرز پر ہیں فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ کرونا ایک خطرناک وباء ہے حکومتی ایس او پیز پرعمل کرکے اس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے شہری حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -