رحیم یارخان:موٹر سائیکل سواروں کا شہری پر تیزاب سے حملہ

رحیم یارخان:موٹر سائیکل سواروں کا شہری پر تیزاب سے حملہ

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)صدر سرکل کی حدود میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا نماز پڑھنے کیلئے جانے والے شخص پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے 55 فیصد جھلس کر شدید زخمی اطلاع پاکر ڈی ایس پی صدر ایس ایچ او صدر موقع پر پہنچ گئے(بقیہ نمبر1صفحہ18پر)

 زخمی ہسپتال منتقل کارروائی شروع۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر رحیم یار خان کی حدود چک 110 پی کا رہائشی محمد مصطفی جوکہ جمعہ کی نماز ادائیگی کیلئے جارہا تھا کہ اسی دوران 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بالٹی میں بھرا ہوا تیزاب اس پر پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع پا کر ریسکیو 1122ڈی ایس پی صدر سرکل زبیر بنگش اور ایس ایچ او صدر رحیم یار خان شہزاد ارشد موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے محمدمصطفی کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتال میں ڈی ایس پی زبیر بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پکار 15 پر کال موصول ہوئی کہ کسی شخص پر 2 نامعلوم ملزمان تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے میں اور ایس ایچ او صدر شہزاد ارشد موقع پر پہنچے کرائم سین یونٹ کو اطلاع فراہم کر دی ہر پہلو سے وارادت کا جائزہ لے رہے ہیں اور ورثا کی جانب سے کسی بھی شخص پر شک شبہ ظاہر نہیں کیاگیا جدید ٹیکنالوجی سے اس واردات کی تحقیق کرتے ہوئے اس کو مکمل کریں گے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -