ملکی استحکام،ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،دوست مزاری

ملکی استحکام،ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،دوست مزاری

  

مٹھن کوٹ،راجن پور (نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ14 اگست ہماری قومی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔(بقیہ نمبر2صفحہ18پر)

اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد تحریک پاکستان کے شہداء   کی قربانیوں کو یاد کرنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں علیحدہ وطن کے حصول کے لئے تاریخی جدوجہد کی تھی اورپاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ بطور پاکستانی ہمیں اپنا یوم آزادی بھی بھرپور طریقے سے منانا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستا ن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرنا ہو گی تاکہ عالمی سطح پرپاکستان کا نام بلند ہونے کے ساتھ ساتھ عزت و وقار کی علامت ہو۔آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے حصول کا مقصد سمجھائیں تا کہ وہ دو قومی نظریہ کو جان سکیں۔ موجودہ دورمیں قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان، قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لئے عمل پیرا ہیں اور عوام کو پورا یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان موجودہ تمام بحرانوں سے باہر نکلے گا۔شمشاد احمد بلوچ نمائندہ خصوصی مٹھن کوٹ کوڈ90  فون03338664498

مزید :

ملتان صفحہ آخر -