لادی گینگ کاصفایا، وزیراعلیٰ کا پولیس ٹیم کوانعامات دینے کااعلان
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب نے بدنام زمانہ لادی گینگ کے تقریباً خاتمے پر آر پی او فیصل رانا سمیت ان کی پوری ٹیم کو انعامات دینے کا اعلان کردیاگزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے آبائی علاقہ بارتھی آئے تو انہوں نے آر پی او فیصل(بقیہ نمبر3صفحہ18پر)
رانا اور ان کی ٹیم کو قیام امن کے حوالے سے انتہائی اطمینان بخش کارکردگی پر شاباش دی جب کہ عوام کی طرف سے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ لادی گینگ کا خاتمہ ایسی تاریخی کامیابی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کو یقین دلایا کہ جلد ہی آر پی او فیصل رانا سمیت ان کی پوری پولیس ٹیم کو انعامات،سرٹیفکیٹس اور اعزازات سے نوازا جائے گاواضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی آر پی او فیصل رانا اورڈی پی او عمر سعید ملک سمیت دیگر پولیس افسران کو سرٹیفکیٹس اور انعامات دیئے۔