کنٹونمنٹ بورڈ ملتان،شجرکاری مہم شروع، سٹوڈنٹس،اساتذہ کی شرکت

کنٹونمنٹ بورڈ ملتان،شجرکاری مہم شروع، سٹوڈنٹس،اساتذہ کی شرکت

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابر اور(بقیہ نمبر9صفحہ18پر)

 کمشنر جاوید اختر محمود نے بچوں کیساتھ پودا لگا کر کینٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر طلباؤ طالبات، اساتذہ، معذور افراد، سول سوسائٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ کینٹ میں شہریوں کیلئے پودوں کی مفت فراہمی کیلئے کیمپ بھی لگا دیا گیا۔ اس موقع پر کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابر نے کہا کہ کینٹ میں مولسری،رتن جوت کے 2 ہزار تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔ 16 اگست کو کنٹونمنٹ گارڈن(کمپنی باغ) میں میگا شجرکاری کی جائے گی۔وزیراعظم کے وژن کے مطابق سرسبز ملتان میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ کے مطابق پاکستان میں اربوں پودے اور درخت لگائے جارہے ہیں تاکہ ہمارا ملک سرسبز و شاداب، خوبصورتی اور تازہ آب و ہوا کا مسکن بنتے ہوئے بڑھتی اور آلودگی اور درجہ حرارت کو کم کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی رپورٹ ہم سب کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔اپنی نسلوں کی بقا کیلئے شجرکاری کریں۔ کرہ ارض رہنے کے قابل نہ رہا تو دوسری ہر چیز بے معنی ہے۔ اپنے حصے کا درخت لگا کر جشن آزادی منانا سب سے بہترین طریقہ ہے، وطن عزیز کے گرین کور میں اضافہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔کمشنر جاوید اختر، سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ طارق خان، محمد سلیم، چوہدری ظہیر، میڈم بینش اور ممبران کنٹونمنٹ بورڈ بھی موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابر، اور کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی قیادت میں جشن آزادی شجرکاری آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -