آج 5محرم، ڈیرہ میں 33جلوس 572مجالس، سکیورٹی سخت کرنے کاحکم

 آج 5محرم، ڈیرہ میں 33جلوس 572مجالس، سکیورٹی سخت کرنے کاحکم

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈی جی خان ریجن کے چاروں (بقیہ نمبر11صفحہ18پر)

اضلاع میں آج5محرم کو عزاداری کے 33روائتی اور لائسنسی جلوس برآمد جبکہ572مجالس منعقد ہوں گی ریجنل پولیس آفیسرمحمد فیصل رانا کودی جانے والی بریفنگ کے دوران بتایا کہ جلوسوں اورمجالس کی سیکورٹی کے لئے 04ڈی پی اوز،ایس پیز اور ڈی ایس پیزسمیت38گزٹیڈ آفیسرز،24انسپکٹرز،544سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز،2864ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلزسمیت مجموعی طور پر3ہزار4سو70افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،جن کی معاونت کے لئے  196قومی رضاکار،134سپیشل پولیس اہلکار اور843 مذہبی رضاکار بھی موجود ہوں گے،آر پی او فیصل رانا نے سیکورٹی انتظامات میں حصہ لینے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ جس مقام پر جس اہلکار کی ڈیوٹی ہے وہ ہائیر اتھارٹی آفیسر کو رپورٹ کئے بغیر ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ نہیں سکتادریں اثنا آر پی او فیصل رانا ریجن پر کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سپرپرائیز وزٹ پر نکلے انہوں نے بین الصوبائی اور بین الا ضلاعی داخلی اور خارجی راستوں پر اپنی نگرانی میں سنیپ چیکنگ کروائی، آر پی او فیصل رانا نے امام بارگاہوں اور مساجد کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -