یوم آزادی، بہاولپور ریجن میں سکیورٹی  انتظامات مکمل،شر پسندوں پر کڑی نظر

 یوم آزادی، بہاولپور ریجن میں سکیورٹی  انتظامات مکمل،شر پسندوں پر کڑی نظر

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر(بقیہ نمبر17صفحہ18پر)

 دریشک کی ہدایت پرریجن بھر میں 14اگست کی تقریبات کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ریجن بھر میں 14اگست کا دن منظم طریقہ سے منایا جائے گا۔ریجن بھر میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے ڈی پی او بہاولپور،بہاولنگر اور  رحیم یار خان کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ،وال چاکنگ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔آر پی او محمد زبیر دریشک نے 14اگست کے حوالے سے اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کے شہداء اور غازی ہمارے ہیرو ہیں، جن کی قربانیوں اور جدوجہد ِ آزادی کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کاوشوں اور قربانیوں سے ہی ہمیں ایک آزاد وطن ملا ہے جن کا احسان ہم تاقیامت نہیں اتار سکتے۔اسی لیے ملک کی سلامتی اور بہتری کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ پاکستان ہمیشہ قائم ودائم رہے۔ ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور محمد زبیر دریشک نے کہا ہے کہ مو ک ایکسر سائز کا انعقاد محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے تاکہ محرم الحرام میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے RPOآفس میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، مقامی پولیس اور CTDکے آفیسرز اور آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آر پی او بہاول پور کی ہدایت پر گزشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس بہاول پور کی جانب سے محرم الحرام کے حوالہ سے سٹی ایریا میں اہم مقامات کے سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے مقامی پولیس کے ساتھ ملکر آر پی او آفس میں ایک موک ایکسر سائز کا اہتمام ڈی ایس پی (CTD)ایاز محمود لغاری،ڈی ایس پی کاشف عبداللہ اور انچارج سیکورٹی ریحان گیلانی نے ملکر کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے آر پی او آفس میں موجود جملہ اداروں کے آفیسرز اور آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اور محرم الحرام کے ایام میں سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں جملہ اہم مقامات اور امام بارگاہوں کی کڑی نگرانی کی جانی ضروری ہے تاکہ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ CTDکی جانب سے دیگر اداروں کی مدد سے RPO آفس میں موک ایکسر سائز کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر DSP/CTDایا ز محمود لغاری، ADIG/DSPکاشف عبداللہ، سیکورٹی انچارج ریحان گیلانی، CTDآپریشن ونگ کے کمانڈر وارث علی، سول ڈیفنس کے انچارج کمانڈر محمد اقبال اور1122کے انچارج کی تعریف کی اور محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے حوالہ سے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ موک ایکسر سائز میں CTDکی جانب سے آر پی اوآفس میں 2دہشت گردوں کو آپریشن کے ذریعے قابو کیا گیا اور اس علاقہ کو گھیر ے میں لے کر ضابطہ کی کاروائی کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر DSP/CTDایاز محمود لغاری نے CTDکے آپریشنل اور انوسٹی گیشن ونگ کے علاوہ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور مقامی پولیس کو سیکورٹی کے حوالے سے ڈی بریفنگ بھی دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -