15اگست  یوم سیاہ کے طور پر منانے  کا فیصلہ،بھارت کیخلاف ریلیاں 

  15اگست  یوم سیاہ کے طور پر منانے  کا فیصلہ،بھارت کیخلاف ریلیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)کل 15 اگست کو بھارت کا یوم (بقیہ نمبر15صفحہ18پر)
آزادی، پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، تفصیل کے مطابق کل 15 اگست ہمارے دشمن ملک بھارت کا یوم آزادی منایا جائے گا، جبکہ پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے یہ 15 اگست یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گئیں، ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں نماز فجر کے وقت کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گیں،