ماحولیاتی تبدیلی کیلئے شجرکاری مہم کامیاب بنائی جائے،زرتاج گل

ماحولیاتی تبدیلی کیلئے شجرکاری مہم کامیاب بنائی جائے،زرتاج گل

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)جھنڈا لہراؤ،پودا لگاؤ کے ماٹو کے تحت شجرکاری مہم میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت سمیت دیگر (بقیہ نمبر20صفحہ18پر)

نے جناح فیملی پارک،پل قمبر پودے لگائے.وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ جشن آزادی اور مون سون شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں پچاس کروڑ پودے لگاکر وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کو کامیاب کیا جائیگا۔ پل قمبر ڈیرہ غازی خان میں بیک وقت سات ہزار پودے لگائے گئے۔پی ایچ اے کے زیر اہتمام شہر میں پانچ مقامات پر میاواکی فاریسٹ لگائے جارہے ہیں۔لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی فاریسٹ لگایا گیا ہے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضرصحت اثرات کم کرنے کا سستا اور آسان حل درخت ہیں اور یہ سنت رسول ؐ بھی ہے مشیر صحت پنجاب  و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں تین مقامات پر میاواکی فاریسٹ جناح فیملی پارک اور کشمیر پارک میں لگادیا ہے۔غازی پارک اور مانکا کینال کے کناروں پر لگائے جارہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب عوام کے تعاون سے دس ارب پودے لگا کر ملک کو سرسبز اور شاداب بنائیں گے.موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ صحت مند جسم اور دماغ کیلئے کھیل ضروری ہیں جس کیلئے اقدامات کیے جائیں گے. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس سٹیڈیم کے قیام کو ترجیح دے رہی ہے. انہوں نے یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے افتتاح اور پوزیشن ہولڈرخواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر اے ڈی سی جی قیصر عباس رند، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن،  ضلعی سپورٹس آفیسرز اور دیگر موجو دتھے. قبل ازیں وزیر مملکت نے خود بھی بیڈمنٹن کی پریکٹس کی. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر آٹھ اگست سے چودہ اگست تک جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں چاروں اضلاع سے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، ہاکی، جمناسٹک، والی بال اور دیگر مقابلے کرائے گئے. 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -