سید رفاقت علی گیلانی کا ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر کادورہ، معائنہ، ملاقاتیں 

   سید رفاقت علی گیلانی کا ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر کادورہ، معائنہ، ملاقاتیں 

  

  

 چوک اعظم نامہ نگار)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایکسائز اینڈ(بقیہ نمبر25صفحہ18پر)

 ٹیکسیشن و نارکوٹکس سید رفاقت علی گیلانی نے ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر پنجاب لاہور کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر موجود تھے۔اس موقع پر معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی کو ریسکیو آپریشن بارے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی صاحب نے ایمرجنسی سروسز پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب کی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیو 1122 کی خدمات بے مثال ہیں دن ہو یا رات یا کوئی بھی ایمرجنسی صورت حا ل ہوہماری ریسکیو ٹیمیں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہیں اور پوری دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔ رفاقت علی گیلانی نے پیش وارنہ امور کو سراہا۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے سید رفاقت علی گیلانی کو ریسکیو سروسز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -