پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی، ذوالفقار کھوسہ 

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی، ذوالفقار کھوسہ 

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار(بقیہ نمبر24صفحہ18پر)

 علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان زمین پر اللہ کا احسان ہے ہم انشاء اللہ عالم اسلام کی قیادت کریں گے، اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمان بدترین غلامی کی زندگی بسر کر رہے تھے، پھر ہمیں قائداعظم جیسا رہنما ملا،اقبال کے خواب کو تعبیر ملی، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑے ہونے کے لیے بہت محنت کرنا ہے اور ہم اپنی نوجوان نسل سے پر امید ہیں، ہمارا مستقبل روشن ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -