ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے،5افرادجاں بحق

ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے،5افرادجاں بحق

  

ملتان،کوٹ ادورحیم یارخان، بوریوالا،خانیوال(خصوصی رپورٹر،نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر،بیورو نیوز)ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق،4 شدید زخمی،ریہڑی کو بچاتے ہوئے ڈالہ ٹریلر سے ٹکرا گیا جبکہ تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل(بقیہ نمبر27صفحہ18پر)

 ڈالا،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے سبزی لیکر پنڈی جانے والا ڈالہ ریہڑی کو بچاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ڈالے کا ڈرائیور حیدر علی سکنہ قبولہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی اعجاز شدید زخمی ہو گیا لاہور روڈ پر نواحی گاں 259 (ای بی) کے قریب تیز رفتار کار نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس سے تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ کچاکھوہ پل بیرون نہر سے 65سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ریسکیو جوانوں نے لاش نکال کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی  تاحال 65 سالہ شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی کمسن بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق چک 75 کی رہائشی 6 سالہ عافیہ بی بی سڑک پر کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔دری چانڈیہ والی پر واقعہ نہرغازی گھاٹ میں گرکر3 سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا,ریسکیو1122ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچے کی نعش تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دی، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دری چانڈیہ  والی پر واقع غازی گھاٹ نہر کناریے عبدالحفیظ کا3سالہ بیٹا محمد معیب نہر کے قریب کھیل رہاتھاکہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں جاگرا، ریسکیو1122کوٹ ادو کی ٹیم اطلاع ملنے پرفورا موقع پرپہنچی ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد  اورنہرمیں ڈوبنے والے بچے کی لاش کوتلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔نشتر ہسپتال میں نامعلوم معمر شخص چل بسا،نعش سرد خانے منتقل کردی۔چندروز قبل ریسکیو1122بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 72سالہ بزرگ شخص کو نشترہسپتال لایاگیاتھا جو دوران علاج وارڈنمبر28میں دم توڑ گیا،نشترچوکی پولیس نے معمر شخص کی جامعہ تلاشی شناختی کارڈ کے مطابق شناخت غلام قادرکے نام سے ہوئی جو محلہ لوکل بورڈجیکب آبادکارہائشی معلوم ہوا کی نعش قبضے میں لیکر نشترہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی جس کے اہلخانہ کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -