گڑھاموڑ، گرڈ اسٹیشن میں آگ، تمام فیڈر ز سے بجلی سپلائی بند

گڑھاموڑ، گرڈ اسٹیشن میں آگ، تمام فیڈر ز سے بجلی سپلائی بند

  

 میلسی(سپیشل رپورٹر)گڑھاموڑ گرڈ اسٹیشن میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گڑھاموڑ گرڈ سے تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند ہو گئی جسکی وجہ سے بشیر شہید فیڈر، شتاب گڑھ فیڈر، غلام حسین فیڈر، چک شہانہ فیڈر، گڑھا موڑ فیڈر، چکلیار فیڈر(بقیہ نمبر28صفحہ18پر)

، مترو فیڈر، شیر شاہ فیڈر سے منسلک علاقوں پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پرمعطل ہو کر رہ گئی ہے اس بارے ایکسین واپڈا میلسی چوہدری اکرم جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکو آپریشن سرکل وہاڑی اور گریڈ اسٹیشن کا عملہ بجلی کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لا کر بجلی کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -