روجھان:6علاقوں کا ریکارڈ جلانے کا انکشاف، کارروائی شروع

روجھان:6علاقوں کا ریکارڈ جلانے کا انکشاف، کارروائی شروع

  

مٹھن کوٹ،راجن پور، روجھان (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)  روجھان میں موضع چک دلبر سمیت 6 مواضعات کے ریکارڈ کو اچانک آگ لگ گئی جس کے متعلق(بقیہ نمبر29صفحہ18پر)

 موضع چک دلبر کے پٹواری عرفان نے بتایا کہ اچانک آگ لگنے سے موضع چک دلبر سمیت 6 مواضعات کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر روجھان قاسم خان کو شک ہوا تو انہوں نے روجھان پولیس کو متعلقہ پٹواریوں عرفان اور عبدالمجید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی مقدمہ درج کرنے کے بعد روجھان پولیس کو مخبری ہوئی کہ مزکورہ پٹواریوں نے مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کو چھپائے کے لئے ریکارڈ کو آگ لگانے کا ڈرامہ رچایا ہے جبکہ ریکارڈ پٹواری عرفان نے اپنے خفیہ پرائیویٹ پٹوار خانے میں چھپایا ہوا ہے جس پر ایس ڈی پی او چوہدری فیاض الحق کی ہدایت پر انچارج منیر چانڈیہ نے ایلیٹ فورس اور ریونیو اہلکاروں کے ہمراہ پٹواری عرفان کے پرائیویٹ پٹوار خانے میں اچانک چھاپا مار کر وہاں سے موضع چک دلبر کا ریکارڈ برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے برامد ہو نے والے ریکارڈ میں رجسٹر انتقالات،متعدد مساویاں،کئی نقشے اور دیگر سامان شامل ہے پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -