آئی ایم ایف سے.77 2 ارب ڈالر ملنے پر زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا، گورنر سٹیٹ بینک 

   آئی ایم ایف سے.77 2 ارب ڈالر ملنے پر زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا، گورنر ...

  

  اسلام آباد (آئی این پی)گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے عالمی معیشت کے سہارے کیلئے فنڈز کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہیں،   اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 2 ارب 77کروڑ ڈالر ملنے سے زر مبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا، رضا باقر نے کہا کہملکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے اور ہمیں غیر ملکی زر مبادلہ کی ضرورت ہے جبکہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کی دو سے تین فیصد شرح رہنے کا اندازہ ہے اور اس وقت سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 سے 9ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس وقت جی ڈی پی گروتھ چار فیصد سے زیادہ ہے اور ملکی معیشت بحالی سے ترقی کی طرف جا رہی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے خطرے کی کوئی گھنٹی نہیں بجے گی، ہمیں آج اس پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے کہ ہماری مارکیٹ کس طرح سے ترقی کررہی ہے اور اس کو برقرار رکھنے کیلئے کیا طریقے ہونے چاہیے، اس پر گفتگو ہونی چاہیے، گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اور ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ ہونا بھی مثبت علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کا پہلا فیز بہت اچھے طریقے سے مکمل ہوا ہے، کورونا وباء کے باوجود پاکستانی معیشت نے بہتر طریقے سے آگے کی طرف بڑھی ہے، امید ہے کہ ملکی معاشی ترقی کا سفر اب مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔

رضا باقر

مزید :

صفحہ اول -