برطانیہ کے شہر پلائی ما تھ میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک

برطانیہ کے شہر پلائی ما تھ میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک

  

لندن (شِنہوا)برطانیہ  کے جنوب مغرب میں واقع ڈیون کے  ایک بندرگاہی شہر پلائی ما تھ میں جمعرات کی شام فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے۔  ڈیون اورکورنوال پولیس نے ٹویٹ میں تصد یق کی کہ شام تقریبا 6 بجکر 10 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 10 منٹ) پر پلائی ما تھ   کے کیہام علاقے میں پولیس کو آتشیں اسلحہ کے ایک سنگین واقعہ کے لیے طلب کیا  گیا۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر دو خواتین اور دو مرد مردہ حا لت میں پا ئے گئے، ایک مز ید شخص بھی جائے وقوعہ پر ہی  ہلاک ہوا،جس کو حملے کا مرتکب  سمجھا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک مز ید خاتون، جس کو گولی لگنے کے زخموں کے باعث جائے وقوعہ پر علاج معالجہ فراہم کیا   گیاتھا، تھوڑی  ہی دیر بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی، تاہم  مزید کہا کہ  فائرنگ کے اس  واقعے کا تعلق  دہشت گردی سے نہیں  ہے۔پلائی ما تھ ساٹن اور ڈیون پورٹ کے رکن پارلیمنٹ لیوک پولارڈ نے ٹویٹ کیا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی عمر  10 سال سے کم تھی۔برطانوی سیکرٹری داخلہ  پریتی پٹیل نے اس سے قبل ٹویٹ کیا  کہ پلائی ما تھ  کا واقعہ افسوس ناک  ہے اور میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

 فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -