نکاح خواہوں کا ڈیٹاجمع کرنے کافیصلہ

نکاح خواہوں کا ڈیٹاجمع کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   ملتان (  خصو صی رپورٹر )عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمر فاروق ڈوگر نے نکاح خواہوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ضلع ملتان میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اور سیکریٹرز لوکل گورنمنٹ کو بھجوائے گئے مراسلے میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 اگست 2020 کو حکومت کی جانب سے نکاح کے لئے نکاح رجسٹرڈ بنانے کے رولز اینڈ ریگولیشن جاری کئے گئے تھے، ایک ماہ کے اندر رجسٹرڈ ہونے والے تمام نکاح خواہوں کا نکاح رجسٹرڈ ڈیٹا بھجوایا جائے۔ایسے تمام نکاح خواں جنہوں نے شادی کے وقت لڑکے اور لڑکی کی عمر کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ نہیں لیا ان کے خلاف بھرپور محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -