کراچی،محکمہ صحت سندھ کا خواجہ سراؤں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

کراچی،محکمہ صحت سندھ کا خواجہ سراؤں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نے خواجہ سراؤں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے خواجہ سراؤں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق خواجہ سراؤں کی ویکسی نیشن کے لیے انہیں شناختی کارڈ کی بھی ضرورت نہیں۔محکمہ صحت سندھ نے کہاکہ خواجہ سراؤں کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے، ان کے گھروں کے قریب ویکسینیشن کیمپ لگائیں جائیں اور ان کے گھروں میں جاکر انہیں آگاہی دی جائے۔محکمہ صحت کے مطابق خواجہ سراؤں کے زریعے کرونا پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں، 2017 کی مردم شماری کے مطابق خواجہ سراؤں کی تعداد 10 ہزار 418 ہے، جب کہ عام اندازے کے مطابق سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد 5 لاکھ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -