کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلیے آپریشن موخر 

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلیے آپریشن موخر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلیے آپریشن موخر کردیا گیا ہے۔جمعہ کو کراچی کے ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے ریسکیو عملہ جہاز تک رسے کی مدد سے پہنچانے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم جہاز کو کھینچنے کیلئے باندھا گیا رسہ ٹوٹ گیا۔ ٹوٹا ہوا رسہ سمندر میں ڈھونڈ کر بھی نہ جوڑا جا سکا۔شپ ایجنٹ کیپٹن عاصم نے بتایا ہے کہ کرین بردار چھوٹے جہاز کو نکالنے کا آپریشن ملتوی کردیا گیا ہے۔آج(ہفتہ) سے سمندر میں لہروں کی اونچائی کم ہونا شروع ہوجائے گی اور جہاز کو نکالنے کیلئے سمندری لہروں کی اونچائی 3 میٹر ہونا ضروری ہے۔ ہفتے  سے لہروں کی اونچائی 3 میٹر سے کم ہوگی اور 20 اگست تک مسلسل کم ہوتی رہے گی جبکہ 22 اگست کو لہریں دوباہ3 میٹر تک بلند ہوجائیں گی۔جہاز کے سگنل آفیسرنے بتایا کہ موسم کی صورتحال دیکھ کر ہفتے کو ریسکیو آپریشن کی ایک کوشش کریں گے۔ تاہم زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ اب جہاز نکالنے کا آپریشن 22 اگست کو ہی دوبارہ شروع ہوگا۔کراچی کے ساحل پر بحری جہاز کو نکالنے کے لییآپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی، پاک بحریہ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سیونٹی سیون کو نکالنے کے لیے ٹگس اور بارج مقامی کمپنی کی استعمال کی جارہی ہیں۔ جہاز پانی میں کھینچنے کے بعد ٹگس اور بارج جہاز کو پورٹ کی جانب لے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔خراب موسم اور تکنیکی وجوہات کے باعث جہاز کو نکالنے کا آپریشن معطل کرنا پڑاتھا۔