الخدمت کے تحت باہمت بچوں کیلئے جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب 

الخدمت کے تحت باہمت بچوں کیلئے جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لخدمت کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت باہمت یتیم بچوں کیلئے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں گزشتہ روز لیاری میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید مہمان خصوصی تھے۔اس مو قع پر باہمت بچوں کی مائیں، ان کے سرپرست اور الخدمت آرفن کیئرپروگرام کے ذمہ داران موجود تھے۔ سید عبد الرشید نے بچوں کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔تقریب میں بچوں کی درمیان تقریری اور ملی نغموں کا مقابلہ ہوا۔اس موقع پر بچوں کے چہروں پر عیاں خوشی دیدنی تھی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سید عبدالرشید نے کہا کہ انہیں باہمت بچوں کے ساتھ جشن آزادی منا کر نہایت خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بچے باہمت اور باصلاحیت بچے ہیں۔ان پر مستقبل کا انحصار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد بنا اس کیلئے قائداعظم محمد علی جناح،ان کے رفقااور لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔سید عبد الرشید نے کہا کہ ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔بچوں کو چاہیے کہ وہ خوب علم حاصل کریں،محنت کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں،کیونکہ آپ ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں۔سید عبد الرشید نے الخدمت کی کاموں کی بھی تعریف اور کہا کہ الخدمت یتیم بچوں کی کفالت کا اہم فریضہ انجام دے کر ان باہمت بچوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔یہ اللہ کے نزدیک اچھا اورمقبول عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل خیر کو چاہیے کہ وہ کفالت یتامی پروجیکٹ میں الخد مت کا ساتھ دیں۔تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے باہمت بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -