جاز نے ہل ملازمین کی  ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا

جاز نے ہل ملازمین کی  ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جاز نے اپنی افرادی قوت کی حفاظت کے لیے، تمام اہل ملازمین کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیاہے۔ اس سنگ میل میں وہ ملازمین بھی شامل ہیں جنہوں نے کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔جازکے دفاتر میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریبات کے دوران، چیف ایگزیکٹیو آفیسر جاز،عامر ابراہیم نے ملازمین کو 100 فیصد ویکسینیشن کاہدف حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ،”جاز اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ ادارے کے اندر ہماری ویکسینیشن مہم کا مقصد نہ صرف ہمارے ملازمین بلکہ ان کے ارد گرد کے لوگوں کی بھی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ یہ کامیابی اس یوم آزادی کے موقع پر جاز کیئرز(#JazzCares) کی جانب سے ایک اور پیش رفت ہے۔یوم آزادی کے موقع پر لوگوں کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھنا ہی قوم کی سب سے بڑی خدمت ہے۔“

مزید :

پشاورصفحہ آخر -