بوسیدہ عمارت کی چھت  گرنے سے ایک شخص جاں بحق

بوسیدہ عمارت کی چھت  گرنے سے ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن کے نبی بخش محلے میں بوسیدہ عمارت کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والا شخص نشے کا عادی تھا، متاثرہ عمارت خالی اور بوسیدہ تھی جس توڑنے کے لئے مزدوروں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جارہا ہے، ملبے اٹھانے کے بعد متاثرہ مقام کو کلیئر قر ار دے دیا گیا ہے۔