پی ٹی ائی کا منشور ہے کہ کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا،عامر لیاقت

پی ٹی ائی کا منشور ہے کہ کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا،عامر لیاقت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کا منشور ہے کہ کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔ پرچی ایڈمنسٹریٹر منتخب نمائندوں سے ملنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ماضی میں فنڈ نا ملنے کا رونا تھا۔ وزیراعظم نے ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑوں کے فنڈز جاری کئے ہیں۔وہ جمعہ کو انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی،علی عزیز جی  جی اور دیگر بھی موجود تھے۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہمارے حلقے پاکستان کوارٹر کے کسی رہاشی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔وفاق کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لیے ملنے والے 10 ارب کے فنڈز میں پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو بھی فنڈز ملے ہیں۔ فنڈز ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے اراکین نے اپنے حلقوں میں کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے  کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے کے نظام کو سنبھالنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو سیاسی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ منتخب نمائندوں سے ملنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے دفاتر کا چکر لگا رہے ہیں۔ یہ صاحب پرچی سے پرچی تک منتخب ہوئے ہیں۔پرچی سے کوئی چیئرمین اور کوئی ایڈمنسٹریٹر بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش تھی کے چھوٹے چھوٹے آر او پلانٹ لگائے جائیں۔اکتوبر میں ڈیسینٹیشن پلانٹ کے لیے چائنا سے انجینئرز پاکستان آرہے ہیں۔کے فور منصوبے کو بھی وفاق مکمل کررہا۔انہوں نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک کے حق میں تھے۔لاک ڈاؤن میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ لائنز ایریا کے مکینوں کو بھی یقین دلاتا ہوں کہ ان کی لیز کا مسئلہ بھی جلد حل ہوگارکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ پاکستان کوارٹرز کی 1999 میں لیز ختم ہو چکی تھی۔ سندھ حکومت نے اس معاملے پر وفاق کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اگر سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ملکر کام کریگی تو وفاق بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔  ماضی میں کراچی کے لوگوں نے اختیارات کا رونا رویا۔ ایک ایک یوسی میں کروڑوں روپے وزیر اعظم خرچ کررہے ہیں۔ وہ شہر جو صوبے کو 95 فیصد ریونیو دیتا ہے اس میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگا کر تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی کے عوام پر سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگا کر لوگوں کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے۔ کے ایم سی میں جیالا لگا کر ادارے کی سانسیں بھی چھین لی جارہی ہیں۔  رکن صوبائی علی عزیز جی جی نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درامد جاری ہے۔وزیر اعظم کو سندھ سے محبت ہے۔کراچی کو فائر بریگیڈ، منگھوپیر روڈ سمیت دیگر بڑے پروجیکٹ دیے۔وزیر اعظم کراچی کیلئے فکرمند ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -