ملک میں عام انتخابات آئندہ سال کے آخر میں ہوسکتے ہیں،منظوروسان 

   ملک میں عام انتخابات آئندہ سال کے آخر میں ہوسکتے ہیں،منظوروسان 

  

 کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرزراعت منظورحسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022 تک نواز شریف کی وطن واپسی نظر نہیں آتی، عمران خان جس تیزی سے حکومت میں آئے تھے اسی تیزی سے سال 2022 میں واپس جائیں گے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ سال 2022 کے آخر میں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، ملک میں الیکشن سال 2022 کے اگست، ستمبر یا اکتوبر میں ہوسکتے ہیں،عمران خان کی مقبولیت کم ہوتی نظر آرہی ہے۔ صوبائی مشیر نے پیشگوئی کی کے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی آگے آئے گی، ملک میں شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی جیتے گی۔ آئندہ انتخابات میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں سخت مقابلہ ہوگا، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی تقسیم ہوجائیں گی،پیپلزپارٹی کراچی میں پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گی، پی ٹی آئی کراچی سے ایک سیٹ بھی مشکل سے جیتے گی۔ اب مستقبل بچوں کا ہے، مولانا فضل الرحمان اور ہم اب آرام کریں گے۔

منظوروسان 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -