شارع نور جہاں پولیس  نے کارچور کوگرفتارکرلیا

  شارع نور جہاں پولیس  نے کارچور کوگرفتارکرلیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع نور جہاں پولیس نے کارروائی کرکے ایک کارچور کوگرفتارکرلیاہے۔ایس ایس سینٹرل ملک مرتضی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار برآمد ہوئی ہے۔ملزم احسن ملک نے ڈیفنس کے علاقے سے کار چوری کی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم چوری کی کار پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر استمعال کر رہا تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف پہلے بھی تین مقدمات درج ہیں۔ملزم کے خلاف شارع نورجہاں تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیاگیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -