منیزہ معین کی قیادت میں جی  ڈبلیو ایم کے وفد کا لاہور کا دورہ 

منیزہ معین کی قیادت میں جی  ڈبلیو ایم کے وفد کا لاہور کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)گلوبل ویمن میڈیا (جی ڈبلیو ایم) کا وفد حکومت پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے لیے 12 سے 14 اگست 2021 تک گورنر ہا وس لاہور کا دورہ کر رہا ہے۔ گلوبل ویمن میڈیا(جی ڈبلیو ایم)کے وفد کی قیادت بانی و چیئرپرسن منیزہ معین اور سفیر حرا مانی کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گورنر ہاو س میں گلوبل ویمن میڈیا وفد کی میزبانی کر رہے ہیں۔پہلے دن گلوبل ویمن میڈیا کے وفد نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، لاہور قلعہ، گرم حمام، مینار پاکستان، بادشاہی مسجد، سورجان اسٹریٹ، گریٹر اقبال پارک اور وکٹوریہ اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ثنا ہاشمی، افشین قریشی، کوآرڈینیٹر گلوبل ویمن میڈیاجنت بٹ،ٹورزم آفیسر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی مریم سفرا، سید تراب شاہ، پروٹوکول آفیسر گورنر ہاو س محمد ارسلان اور ورلڈ ٹور گائیڈ محمد جاوید موجود تھے۔