ڈھائی لاکھ سے زائد پودوں کی تیاری مکمل کر چکے ہیں،تیمور تالپور 

ڈھائی لاکھ سے زائد پودوں کی تیاری مکمل کر چکے ہیں،تیمور تالپور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر جنگلا ت سندھ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی نرسری میں ڈھائی لاکھ سے زائد پودوں کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔اپنے جاری بیان میں تیمور تالپور نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ بہترین اقسام کے پودے کلین گرین سندھ مشن کے تحت صوبہ سندھ کے مختلف مقامات پر لگائے جائیں۔ 14 اگست کے موقع پر کلین گرین سندھ مشن کے تحت تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ فوریسٹ آفیسر اور ضلعی ایڈمنسٹریٹرز مل کر ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی اس مہم میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور سندھ پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ذمہ داران اور کارکنان محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر شجرکاری کریں گے۔