عارفوالہ پھوپھی نے آشنا کے ساتھ ملکر اڑھائی سالہ بھتیجے کو قتل کر دیا، لاش گھر کے صحن میں دبا دی 

عارفوالہ پھوپھی نے آشنا کے ساتھ ملکر اڑھائی سالہ بھتیجے کو قتل کر دیا، لاش ...

  

 عارفوالہ،پاکپتن،کمیر(نامہ نگار،نمائندہ پاکستا ن) پانچ روز قبل گم ہونے والے بچے کو سگی پھوپھی نے اپنے 65سالہ آشنا کے ساتھ مل کر بے دردی سے قتل کر کے لاش گھرکے صحن میں دبا دی۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 38/EBکے رہائشی محمد لطیف لوہار ڈھڈی کی بیٹی فرزانہ کوثر کی شادی کمیر کے غلام حسین سے ہوئی۔خاوند سے ناچاقی کے بعد فرزانہ کوثر واپس چک 38/EB  آکر 65سالہ وزیر نامی شخص کے مکان میں رہنے لگی اس دوران فرزانہ کوثر نے وزیر نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لیے۔فرزانہ کے بھائی محمد شفیق نے اپنی بہن فرزانہ کوثر کو برے چال چلن سے منع کیا جس کا بُرا مناتے ہوئے فرزانہ کوثر جو کہ ایک بیٹے کی ماں بھی بتائی جاتی ہے نے اپنے بھائی محمد شفیق کے معصوم بیٹے ڈھائی سالہ احمد رضا کو غائب کر کے اپنے آشنا وزیر سے مل کر نی سے بھرے ڈرم میں ڈبو کربیدردی سے قتل کر دیا۔ڈی پی اوپاکپتن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس عارفوالا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ فرزانہ کوثر اور وزیر کو گرفتار کر کے وزیر کے گھر سے پانچ روز سے گڑھے میں دبائی مسخ شدہ لاش برآمد کر لی۔عوام نے ڈی پی اوپاکپتن کی خصوصی کاوش کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

بچہ قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -